حیدرآباد،مختلف علاقوں میں کنڈا کنکشن کیخلاف آپریشن

177

حیدرآباد(اسٹاف پورٹر)حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر اور اے سی سرکل ٹو غفور شیخ کی ہدایت پر ایس ڈی او جُمن جمانی نے ایکسئین پھلیلی رانا شفیق کی نگرانی میں نظامانی پاڑہ، اللہ داد چند گوٹھ، تین نمبر تالاب، ملت آباد اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں کنڈا کنکشن کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکڑوں غیر قانونی لگائے گئے کنڈا کنکشن ختم کرکے تاریں ضبط کی گئیں اور بجلی چوروں کے خلاف جرمانے کیے گئے۔ اس موقع پر ایس ڈی او جُمن جمالی کا کہنا تھا کہ حیسکو چیف کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے علاقے میں بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کیا گیا ہے۔ ایس ڈی او جُمن جمالی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری جُرم ہے اور اس کے خاتمے کے لیے وہ شب و روز کوشاں ہیں اور ان کی بھرپور کوشش ہے کہ اپنے سب ڈویژن سے بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں۔ اس موقع پر ایکسئین رانا شفیق نے آپریشن کی مکمل نگرانی کی۔