حیدرآباد، مہنگائی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

136

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) گوٹھ لالو لاشاری کے رہائشیوں نے مہنگائی کے خلاف علی چانڈیو و دیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی نے زندگی عذاب بنا دی، غریب کا سانس لینا بھی مشکل ہوگیا ہے ،تعلیم ، علاج کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی بنیادی اشیاء بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔ انہوںنے مطالبہ کیاکہ فوری مہنگائی کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں، لوگ مہنگائی ،بے روز گاری کے سبب خود کشیوں پر مجبور ہیں اور حکمران چین کی نیند سورہے ہیں۔