کوٹے میں مزید کمی برداشت نہیں کی جائیگی ، آٹا چکی ایسو سی ایشن

196

 

 

حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر )آٹا چکی ایسوسی ایشن حیدرآباد کے عہدیداران نے سیکرٹری فوڈ سندھ عبدالحلیم شیخ سے ملاقات کی۔ دسمبر میں حیدرآباد کے آٹا چکیوں کے کوٹے میں مزید کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ فی کلو گندم سے آٹا بنانے پر 16 روپے 40 پیسے آنے والے اخراجات کی تحریری آگاہی دی گئی۔ چکی مالکان 90 فیصد سے زائد عوام کو آٹا فراہم کرتے ہیں جبکہ ان کو سرکاری گندم کا کوٹا 5 سے 9 فیصد دیا جاتا ہے۔ سیکرٹری فوڈ نے ڈی ایف سی حیدرآباد کو صاف گندم کی فراہمی اور سرکاری گندم کوٹا اُٹھانے والی آٹا چکیوں کی فہرست ایسوسی ایشن کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری فوڈ حکومت سندھ عبدالحلیم شیخ نے کہا کہ حیدر آباد کے عوام کو آٹے کی فراہمی میں آٹا چکیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ آٹا چکیوں کے لیے 15 دسمبر کے لیے جاری کی جانے والی دوسری ایلوکیشن میں سرکاری گندم کوٹا میں اضافہ کیا جائے گا۔ نشاندہی ہونے پر بند رولر فلور ملز اور آٹا چکیوں کا گندم کوٹا ختم کرکیقانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔وہ آٹا چکی اونرز سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن حیدرآباد کے صدر حاجی محمد میمن اور جنرل سیکرٹری حاجی نجم الدین چوہان پر مشتمل وفد سے اپنے دفتر واقع سندھ سیکرٹریٹ میں ملاقات کر رہے تھے۔ملاقات میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر حیدرآباد محمد علی چنڑ بھی شامل تھے۔ سیکرٹری فوڈ نے کہا کہ وہ خود صورتحال کا جائزہ لے کر آٹا چکیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے،تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔سیکرٹری فوڈ عبدالحلیم شیخ نے ملاقات میں موجود ڈی، ایف،سی حیدرآباد کو ہدایت دی ۔