شوکت صدیقی کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

124

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) معزول جج شوکت عزیز صدیقی کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گیا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے مقدمے کی سماعت سوموار کو ہوگی، فریقین کو نوٹسز جاری۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے
مطابق کیس کی سماعت پیر کے روز ہوگی۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے بنچ بھی تشکیل دے دیا ہے جبکہ فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے تشکیل دیے گئے بنچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس مظہرعالم خان میاں خیل اور جسٹس سجاد علی شاہ کے نام شامل ہیں۔
شوکت صدیقی کیس