رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا،پاکستان میں نظر نہیں آئیگا

259

اسلام آباد (آن لائن) رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا تاہم سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 10 بجکر 29 منٹ ہوگا اور سورج کو مکمل گرہن 12 بجے لگے گا جبکہ اس کا اختتام 2 بج کر 37 منٹ پر ہوگا۔ سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا ،جنوبی امریکا میں نظر آئے گا۔ بحیرہ اوقیانوس، بحرالکاہل ،اںٹارکٹیکا بحیرہ ہند کے علاقوں میں بھی گرہن دیکھا جاسکے گا۔سال 2021ء میں اس سے قبل ایک سورج اور 2 چاند گرہن ہوچکے ہیں جن میں سے کوئی بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دیا۔ سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوا تھا۔