نوری آباد کار حادثے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد3ہوگئی

251

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سے کراچی جاتے ہوئے نوری آباد کے قریب کار حادثے میں شدید زخمی ہونیوالے منور چنہ ایڈووکیٹ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ رات دم توڑ گئے، کار حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی، اس حادثے میں گورنمنٹ جناح لاء کالج حیدرآباد کے پرنسپل سید ناصر شاہ ایڈووکیٹ اور کار ڈرائیور منور پہلے ہی انتقال کر چکے ہیں۔