نااہل وزیراعظم نے 22کروڑ عوام کو مہنگائی میں دھنسادیا‘ نواز شریف

173

لندن ،سرگودھا(صباح نیوز)ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات اور مہنگائی ناقص پالیسیوں کے باعث ہے ، نااہل وزیراعظم نے22 کروڈ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے چودھری عبد الحمید کی برسی پر وڈیو لنک پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نواز شریف نے کہاکہ عوام مہنگائی کے باعث 2 وقت
کا چولہے جلانے کے قابل نہیں رہے ، ملک میں حکومت نامی کوئی شے نہیں ، فوری طور پراس حکومت سے عوام کو نجات دلانا ہوگی، ہرشعبہ میں پریشانیاں ہی پریشانیاں ہیں، جلد اس ملک کے حالات بدلنے والے ہیں ۔