شوہر کیخلاف اہلیہ کا احتجاج

127

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) لاڑکانہ کی رہائشی غلام فاطمہ بنت وحید علی نے اپنے شوہر کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ میری شادی ایک سال قبل جاوید کلہوڑو سے ہوئی تھی یہ شخص شادی کے بعد سے ہی مجھے بدکاری کا پیشہ اختیار کرنے پر مجبور کررہا ہے جس کے باعث میں سخت پریشانی کا شکار ہوں حکام بالا نوٹس لیں اور انصاف فراہم کریں۔