ایچ آئی وی کی اسکریننگ جاری ہے ،ڈاکٹرشاہدہ

96

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ اینڈ سپورٹ سینٹر تعلقہ اسپتال رتودیرو کی انچارج ڈاکٹر شاہدہ حفیظ میمن کا کہنا ہے کہ رتودیرو میں ایچ آئی وی کی اسکریننگ یومیہ بنیادوں پر جاری ہے جس میں قطعی طور پر تھوڑی بھی کمی نہیں لائی گئی، ان کا کہنا تھا کہ رتودیرو کے ڈاکٹر عمران عاربانی کی جانب سے ایچ آئی وی اسکریننگ میں کمی کی خبریں بے بنیاد ہیں ان خبروں سے مریض متاثر ہوتے ہیں۔