ہرنائی، مدرسہ دارالعلوم امدادیہ کلی اسپانی میں ششماہی امتحان نتائج پروگرام

111

ہرنائی (نمائندہ جسارت)مدرسہ دارالعلوم امدادیہ کلی اسپانی میں ششماہی امتحان نتائج پروگرام منعقد ہوا، جس کے مہمان خصوصی جمعیت علما اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولوی مطیع رسول تھے، جبکہ اس موقع پر سابق نائب امیر مفتی ظہور احمد مشوانی ، سابق تحصیل امیر مولوی عبدالغفور ، مولوی عبداللہ جان ، مولوی محمد طیب ، مولوی قاری نور اللہ شاہ ، سماجی رہنما حفیظ الرحمٰن ترین اور صحافی حضرات نے شرکت کی۔ مہمانوں نے ششماہی امتحان کے درجہ حفظ، ناظرہ اور قاعدے میں پوزیشن لینے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ مقررین نے پوزیشن لینے والے طلبا کو مبارک باد دی اور علم کی افادیت پر روشنی ڈالی ۔آخر میں مدرسے کے مہتمم مولوی عبدالخلیل ترین نے اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا اور آنے والے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔