لاڑکانہ، نشے کے عادی افراد کی لاشیں برآمد

136

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) شہر کے تھانہ مارکیٹ کی حدود سے نشے کے عادی 2 ضعیف افراد کی لاشیں برآمد ہونے پر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے لاشیں تحویل میں لیتے ہوئے ایدھی رضاکاروں کے حوالے کردیں، لاشوںکو غسل اور کفن دے کر شہر کے قریب دودائی قبرستان میں دفنادیا گیا ہے۔ایدھی انتظامیہ نے بتایا کہ ایک شخص کی عمر 50 جبکہ دوسرے کی عمر 65 سال ہے دونوں لاشوں کو لاوارث قرار دینے کے بعد دفنادیا گیا ہے۔