فائرنگ ودیگر حادثات میں 4 افراد جاں بحق 9زخمی

173

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں حادثات واقعات میں4 افراد جاں بحق اوردیگر وواقعات میں بچے سمیت 9 افراد زخمی ہوئے۔ پی آئی بی میں خالی پلاٹ میں آگ بھڑک اٹھی خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹائون کے علاقے مہاجر کیمپ 07 نمبر فیض السلام مدرسے کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے30سالہ مہتاب ولد محمدحسین جاں بحق ہوگیا ،مقتول کی لا ش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے سپر د کر دیا گیا ۔سپر ہائی وے بحریہ ٹاؤن کے قریب ہونے والے ٹریفک حادثے22سالہ علی زین ولدعبدالجبار جاں بحق ہوگیامتوفی گڈاپ کا رہائشی تھاجو نامعلوم گاڑی کی زد میںآکرجاں بحق ہوا۔کھارادر کے علاقے بولٹن کپڑا مارکیٹ کے قریب سے65سالہ رفیق ولد جان محمد کی لاش ملی ،متوفی کی لا ش کو ضابطہ کی کاروائی کے بعد سرد خانے منتقل کر دیاگیا ،قائد آباد میں داؤد چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں سڑک عبور کرنے کے دوران ایک 30سالہ شخص تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ڈمپر کا ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہوگیا،جب کہ لاش کو پولیس نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا متوفی کی رات گئے تک شناخت نہ ہوسکی تھی،دوسری جانب بلدیہ ٹائون سیکٹر 9D میں چھاچھی ہوٹل کے قریب والد کے پستول سے حادثاتی طور پر گولی چل جانے سے 3سالہ میر سالار ولد میرسیف خان زخمی ہوگیا ، ناظم آباد ایک نمبر میں ایم۔ایس ہسپتال کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک راہ گیر زخمی ہوگیاجس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 20سالہ سمیر ولد وحیدکے نام سے ہوئی،لیاری نبی داد لائن گبول ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 28سالہ آصف ولدعبدالرحیم زخمی ہوگیا،سچل تھانے کی حدود میں سائل سندھی چوک کے قریب مسلح رہزنوں نے 24سالہ محمد یاسین ولد محمد یونس سے اسلحے کے زور پرلوٹ مار کی کوشش کی اورمزاحمت پر اسے گولی مار کے زخمی کردیا ،ملیر سٹی کے علاقے جناح اسکوائر نصیرہ اپارٹمنٹ کے قریب کام کے دوران کرنٹ لگنے سے باپ بیٹے سمیت 02 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹائون سیکٹر 14شاہ فیصل چوک اکبر مسجد کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 20سالہ جمیل احمد ولد محمد ایوب زخمی ہوگیا ۔پاکستان بازار تھانے کی حدود اور نگی ٹائون سیکٹر ساڑھے گیارہ مخدوم شاہ چوک نزد سفید چوک پر تلخ کلامی کے بعد رکشہ ڈرائیور22 محمد شمیم ولد محمد زین انصاری کو تیز دھار آلے کے وار کر کے زخمی کر دیا گیا۔ سعیدآباد کے علاقے بلدیہ ٹائون سکیڑ 09 یاسین مسجد کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے35سالہ بابر ولد جہانگیر نامی نوجوان زخمی ہوگیا ۔