ـ24 گھنٹوں میں سندھ میں کوروناسے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

177

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خوش قسمتی سے صوبے میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی اموات نہیں ہوئی تاہم 12190 ٹیسٹ کرانے سے 261 نئے کیسز سامنے آئے۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 6782718 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 475421 کیسز کی تشخیص ہوئی ان میں 97.3 فیصد یعنی 462675 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 5124 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 4926 ہوم ، 16 آئسولیشن مراکز میں اور 182 مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 180 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 15 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔