سیسی میں جعلی گورننگ باڈی کیخلاف آواز اٹھاتے رہیںگے‘خالد خان

209

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے تحت سیسی کے ہیڈآفس میں گورننگ باڈی کے اجلاس کے موقعہ پر جعلی گورننگ باڈی ،کرپشن ، غیر قانونی بھرتیوںاورسوشل سیکورٹی کے ہسپتال میں جعلی دوائیوںکیخلاف ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔گورننگ باڈی کااجلاس صوبائی وزیر محنت سعید غنی کی صدارت میں ہوا ۔جس کا مزدوروں نے گھیرائوکیااجلاس کے اختتام پر سعید غنی کیخلاف کرپشن اورجعلی گورننگ باڈی کیخلاف بھرپورنعرے لگائے گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے صدرخالدخان نے کہاہے کہ ہم سیسی میںکرپشن اورجعلی گورننگ باڈی کیخلاف آوازبلند کرتے رہیںگے۔محنت کشوں کے پیسے کو سیاسی مقاصد اورکرپشن کے نذرکیا جار ہا ہے مزدورکے بچے ان ہسپتالوںمیںدم توڑ رہے ہیں۔ گورننگ باڈی میں حقیقی مزدورنمائندوں کے بجائے این جی اوز اورایسے لوگوں کو نمائندگی دی جارہی ہے جن کا مزدوروںسے دوردورتک تعلق نہیںاوریہی لوگ سب سے زیادہ کرپشن اورادارے کی تباہی کے ذمے دار ہیں۔ نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے صدرخالدخان نے اعلان کیا اب یہ احتجاجی مظاہرہ وزیراعلیٰ ہائوس پرہوگا ۔