ڈالمیا:قبضہ مافیا کا کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کی ٹیم پر حملہ

290

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے ڈالمیا میں قبضہ مافیا نے کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کی انسداد تجاوزات ٹیم پر حملہ کردیا۔ حملے ڈیوٹی افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈالمیا کے علاقے گلشن جمال بلاک جی میں کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کی ٹیم نوٹس جاری کرنے کے بعد تجاوزات کے خلا ف آپریشن کے لیے پہنچی تو قبضہ مافیا کے لوگ آپے سے باہر ہو گئے اور ٹیم پر حملہ کردیا۔ حملے کے دوران افسر کہتا رہا مجھے کیوں مار رہے ہو، میری کیا غلطی ہے، لیکن پھر بھی حملہ آور مارتے رہے اور گھسیٹتے رہے۔ حملے میں ٹیم کے 2 اہلکارزخمی ہوئے، تشدد کا نشانہ بننے والے دونوں اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔