بھارتی اوراسرائیلی کاسمٹیکس میں ٹیکسزچوری کی کوشش ناکام

206

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کے مطابق کراچی سے لاہورجانے والے ٹرانس شمنٹ(ٹی پی)کی کھیپ سے بھارتی اوراسرائیلی کاسمیٹکس کی برآمدی قیمت 12 لاکھ 95 ہزارظاہرکرکے 74لاکھ مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز چوری کرنے کی کوشش کی گئی اس ضمن میں درآمدکنندہ میسرزماناکوانٹرنیشنل کے مالک محمدحاتم بھائیوکے خلا ف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کے ڈائریکٹرثاقب سعیدکو اطلاع ملی کہ عمان کی پورٹ سالالہ سے ایک کنٹینرلوڈکیاگیاہے جس میں بھارتی اوراسرائیلی کاسمیٹکس کا سامان درآمدکیاجارہاہے۔