توہین رسالت کا الزام لگا کر وحشیانہ طریقے سے سزا دینے کا جواز نہیں، مفتی تقی عثمانی

676

کراچی: معروف عالم دین تقی عثمانی نے سیالکوٹ واقعے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عالم دین تقی عثمانی نے کہا کہ توہین رسالت انتہائی سنگین جرم ہے لیکن ملزم سے اس کے ارتکاب کے مضبوط ثبوت بھی اتنے ہی ضروری ہیں۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ کسی پر یہ الزام لگا کر خود ہی وحشیانہ اور حرام طریقے سے سزا دینے کا جواز نہیں، سیالکوٹ واقعے نے مسلمانوں کی بھونڈی تصویر دکھا کر ملک و ملت کو بدنام کیا ہے۔