پی پی نے لاڑکانہ تباہ کردیا یہ کراچی کا کیا حال کریں گے: وسیم اختر

253

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ پی پی نے لاڑکانہ تباہ کردیا یہ کراچی کا کیا حال کریں گے، کراچی دشمنی پر مبنی قانون بنائے جارہے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کراچی ڈاکوؤں کے ہاتھوں میں ہے، جب تک مکمل بلدیاتی نظام نہیں ملتا احتجاج جاری رہے گا، احتجاج پورے سندھ میں جاری رہے گا۔وسیم اختر نے کہا کہ ہم مسلسل وزیراعظم کو کراچی کی صورتحال بتارہے ہیں، کراچی کا ٹیکس کراچی پر لگنا چاہئے، ایک سیاسی شخص کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنادیا گیا ہے، نااہل اور کرپٹ پی پی حکومت 13سال سے سندھ پر قابض ہے۔انہوںنے کہا کہ پی پی نے لاڑکانہ تباہ کردیا یہ کراچی کا کیا حال کریں گے، کراچی دشمنی پر مبنی قانون بنائے جارہے ہیں، ان کا کے ایم سی کے اداروں پر قبضہ کرنے کا پروگرام ہے۔