نوجوانوں کو ترقی کاراستہ فراہم کرنا چاہتے ہیں،وفاقی وزیر

304

 وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کھیل و ثقافت ڈاکٹر فہیمدہ مرزا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں کھیلوں کا ایک دفعہ پھر سے احیاء ہو‘ ہاکی  اور اتھیلیٹس میں ماضی میں پاکستان نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں دوبارہ نوجوانوں کو موقع فراہم کررہے ہیں کہ وہ اپنا ٹیلنٹ آزمائیں اور پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔

 ڈاکٹر فہمیدہ مرزاکا کہنا تھا کہ ہم نوجوانوں کو زندگی کے ہر موڑ پر ترقی کے لئے رستہ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ ماضی میں پاکستان ایتھلیٹس اور سپورٹس میں نمایاں مقام رکھتا تھا۔ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ پاکستان دوبارہ کھیلوں کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ اس سلسلے میں وزارت بین الصوبائی رابطہ نوجوانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے امور نواجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چھ دسمبر کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں اسپورٹس گالا کا افتتاح کریں گے جس میں مرد کھلاڑیوں کے لئے بارہ اور خواتین کھلاڑیوں کیلئے دس ایونٹس ہوں گے۔

ان کا کہناتھا کہ اس سلسلے میں لاہور‘ فیصل آباد‘ حیدر آباد‘ کراچی میں مختلف اسپورٹس اکیڈمیاں بنائی جارہی ہیں جن میں کبڈی‘ ہاکی‘ فٹبال‘ جوڈو کراٹے سمیت دیگر کھیلوں کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ نوجوانوں کے لئے روزگار فراہم کرنے کے لئے الگ سے پروگرام ترتیب دیئے ہیں جن کا جلد ہی اعلان کردیا جائے گا۔