ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم گراونڈ پر کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں، شاداب خان

280

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان  نے کہا ہے کہ کافی عرصے کے بعد ہوم گراونڈ پر کھیل رہے ہیں اس لئے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراونڈ پر کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں۔لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ ہم نے گزشتہ چند ماہ میں بیرون ملک ہی سیریز کھیلی ہیں اب اپنے ملک میں کھیل رہے ہیں، کراوڈ بھی ہو گا اس لئے ہم ہوم سیریز میں لطف اندوز ہوں گے۔شاداب خان نے کہا کہ سننے میں آرہا ہے کہ کراوڈ کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہو گی، اپنے کراوڈ کے سامنے کھیل کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، کوشش کریں گے کہ سیریز جیتیں اور کراوڈ کو مزید خوش کریں۔انہوں نے کہا کہ 9دن میں 6میچز ہیں بیک ٹو بیک کھیلنے کی عادت ہے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا اور نہ اس چیز کا پریشر ہے امید ہے اچھی سیریز ہو گی۔نائب کپتان نے ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے کہا کہ اوپر نیچے کافی سیریز ہو رہی تھیں اس لئے اب کچھ کھلاڑیوں نے ریسٹ کیا ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف نیا کمبی نیشن آزمانے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں اچھا کھیلتی ہے ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی ہیں میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز میں دلچسپ میچز ہوں گے ۔