پی ایچ ایف نے ایشین چیمپینزٹرافی کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا

317

بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں منعقد ہونے والی ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی  ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

عمر بھٹہ قومی ہاکی ٹیم کی قیادت کرینگی جبکہ علی شان نائب کپتان ہونگے۔ رکنی قومی ہاکی ٹیم میں گول کیپرز کے لیے وقاراورعبداللہ اشتیاق شامل ہیں۔ فل بیکس مبشر علی، عمادشکیل بٹ، تعظیم الحسن محمد عبداللہ، عقیل احمد شامل ہے، ہاف بیکس کے لیے ابوبکر محمود، معین شکیل، حماد الدین انجم غضنفر علی اظفر یعقوب کے نام شامل ہے۔ فارورڈز میں ایم عمر بھٹہ، علی شان، اعجاز احمد، رانا وحید، جنید منظور، افراز، احمد ندیم، ایم سلمان رزاق شامل ہیں۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید ہونگے جبکہ کوچز میں اولمپین سید سمیر حسین، اجمل خان لودھی شامل ہیں۔21رکنی قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے اراکین 4اکتوبر کو پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز لاہور رپورٹ کرینگے جہاں وہ قومی سینئر ہاکی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کے ساتھ 6نومبر،7نومبر، 9 نومبر اور 10 نومبر کو ہاکی میچز کی سیریز کھیلیں گے۔