الیکشن کمیشن وزرا کی معافی قبول نہ کرے، ترجمان پی ڈی ایم

359

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ (پی ڈی ایم)  کے ترجمان حافظ حمداللہ نے الیکشن کمیشن کو وزراء کی معافی قبول نہ کرے کا مشورہ  دیا ہے۔

  فوادچوہدری کے بعداعظم سواتی کی الیکشن کمیشن سے معافی مانگنے پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے  ردعمل  دیتے ہوے کہا   کہ ٓاج معافی قبول کرلی گئی تو آئندہ پھر یہ لوگ آئینی ادارے، سربراہ اور معزز اراکین کی ہرزہ سرائی کریں گے۔

 انہوں نے کہا پہلے دھمکی پھرگالی پھرمعافی یہ وزراء کاوطیرہ رہاہے، یہ تھوکے ہو ئے کو چاٹتے ہیں جس کو خان یوٹرن کہہ کرعظیم لیڈرکی نشانی قرار دے چکے ہیں ،آئینی ادارے،آئین اورقانون پرکسی قسم کی مصلحت نہیں ہونی چائیے۔

انہوں نے کہا  یہ تحریک انصاف نہیں ،تھوک چاٹ پارٹی ہے، یہ اداروں کی توہین کو اعزاز سمجھتی ہے، پی ڈی ایم آئین ،اورآئینی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اورکھڑی رہے گی۔