برطانوی شہزادہ کی اہلیہ میگھن مرکل نے مقدمہ جیت لیا

423

برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل نے برطانوی اخبار میل آن سنڈے کے خلاف مقدمہ جیت لیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لندن کی کورٹ آف اپیل نے قرار دیا کہ اخبار نے میگھن کی جانب سے والد کو لکھا گیا خط بلا اجازت شائع کرکے نجی معاملات میں مداخلت کی اور برطانوی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا۔ ہائی کورٹ کے جج نے بھی پرایویسی اور کاپی رائٹ کے کیس میں میگھن کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔عدالت نے فروری 2021 کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ ’خط کا مواد ذاتی نوعیت کا تھا اور اسے منظرعام پر لانا حقیقی عوامی مفاد میں نہیں تھا۔

کورٹ آف اپیل نے ریمارکس دئیے کہ معاملات اتنے واضح ہیں کہ مکمل سماعت کی ضرورت ہی نہیں ہے۔دوسری میگھن مرکل نے کہا کہ تین سال تک انہوں نے دھوکا دہی، دھمکیوں اور خود کو سوچ سمجھ کر نشانہ بنائے جانے کی مہم کا سامنا کیا۔میگھن مرکل کا کہنا تھا کہ یہ فتح صرف ان کے لیے نہیں بلکہ ہر شخص کی فتح ہے جس نے کبھی حق کے لیے کھڑے ہونے میں خوف محسوس کیا ہو۔