نیو یارک میں اومی کرون کے5 کیسز سامنے آگئے

306

نیویارک: نیو یارک میں اومی کرون کے مزید 5 کیسز سامنے آگئے ہیں جسکے  بعد  ملک میں اومی کرون کیسز کی تعداد 8 ہوگئی۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں پہلا کیس کیلیفورنیا میں رپورٹ ہوا تھا، تاہم ویکسین شدہ مسافر میں اومی کرون کی ہلکی علامات پائی گئیں لیکن اب وہ صحت یاب ہو رہا ہے۔

نیویارک میں جنوبی افریقہ کا سفر کر کے آئی 67 سالہ خاتون میں بھی نئی قسم کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد اس بارے میں معلومات لی جا رہی ہیں کہ خاتون نے کورونا کی کتنی ڈوز لگوائیں تھیں۔ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے امریکا کی جانب سے سفر کیلئے ایک دن پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکڑ انتھونی فوچی  نے زور دیا ہے کہ مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد کو ویکسین کی ایک بوسٹر خوراک لینی چاہیے جب وہ خود کو بہترین ممکنہ تحفظ فراہم کرنے کے اہل ہوں۔

دوسری جانب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی اومی کرون کا کیس رپورٹ ہوا ہے، اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ شخص نائجیریا سے واپس آیا تھا۔بھارت میں بھی اومی کرون کے دو کیسز سامنے آئے ہیں، رپورٹ کے مطابق جنوبی ریاست کرناٹک میں دو افراد میں کورونا کے نئے ویریئنٹ کی تصدیق ہو چکی ہے۔