دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ششماہی امتحانات آج سے شروع ہونگے

577

لاہور:دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ششماہی امتحانات کل سے شروع ہوں گے۔ امتحانات میں درس نظامی،تخصص الفقہ،تجوید وقرأت سمیت دیگرشعبہ جات کے سینکڑوں طلبہ شرکت کررہے ہیں، امتحانات کیلئے 6سنٹر ز قائم کئے گئے ہیں۔

جامعہ نعیمیہ کے ترجمان کے مطابق امتحانات میں شعبہ تجوید وقرأت،درس نظامی( الشہادۃ العامہ،الشہادۃ الخاصہ،الشہادۃ العالیہ،الشہادۃ العالمیہ) اورتخصص الفقہ(شرعی لاء)سمیت دیگر شعبہ جات کے 1100سے زائد طلبہ شریک ہوں گے۔

امتحانی پرچہ صبح 9بجے 12بجے کے درمیان ہوا کرے گا۔سربراہ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب نعیمی بھی آج امتحانی سنٹرز کا جائزہ لیں گے ۔مولانا محبوب احمدچشتی کو امتحانی سنٹرزکانگران صدرمقررکیا گیاہے جبکہ مولاناغلام مرتضی نقشبندی،ڈاکٹرسلیمان قادری،قاری محمدرفیق نقشبندی،مفتی محمدمدنی اورمولانا مسعود احمدسیالوی کو امتحانی سنٹرز میں نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

کل سے شروع ہونے والے امتحانات کے سلسلہ میں تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، امتحانات میں شریک طلبہ واساتذہ کروناایس اوپیزپرمکمل عملدآمدکریں گے۔