سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں سری لنکن شہری قتل

944

سیالکوٹ : وزیر آباد روڈ پر واقع نجی فیکٹری کے غیر ملکی مینیجر کو ملازمین نے توہین مذہب کے الزام میں قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی فیکٹری کے ملازمین نے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے مینیجر پر تشدد کیا، جس کے نتیجے میں سری لنکن شہری قتل ہوگیا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب وزیر اعظم نے واقعے کی فوری مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بذدار کو تحقیقات کرانے  کی ہدایت کی ہے، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے وزیر اعلی پنجاب کو ابتدائی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی جارہی ہے، واقعہ راجکو انڈسٹریز سیالکوٹ میں پیش آیا، غیر ملکی مینیجر ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعے میں ملوث 50 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ تحقیقات 48 گھنٹوں میں مکمل کرلیں گے اور ذمہ داروں کو سخت سزا دلائی جائے گی۔