ز یتون کی کاشت کا منصوبہ ،وفاق نے سندھ کو بھی شامل کرلیا

593

کراچی:دعا زفاﺅنڈیشن کی زیتون کی کاشت کے فروغ کے سلسلے میں کی جانیوالی کوششیں بار آور ثابت ہونے لگی وفاق نے زیتون کی کاشت کے منصوبے میں سندھ کو بھی شامل کر لیا۔

 اس سلسلے میں کاشتکاروں کو سبسڈائز قیمتوں پر پودوں کی فراہمی کے ساتھ کاشتکاری کی تربیت ورکشاپ کے ذریعے فراہم کی جائیگی، زیتون کے درختوں کو پانی کی کم ضرورت ہوتی ہے اور یہ چار سال میں پھل دینا شروع کر دیتے ہیں اور درختوں کی عمر بھی طویل ہوتی ہے کاشتکار زیتوں کی کاشت کے ذریعے بے پناہ مالی فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

 اس سلسلے میں وزارت تحفظ خوراک وتحقیق پاکستان آئل سیڈ ڈویلپمنٹ بورڈ حکومت پاکستان نے ایرڈ زون ایگری کلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد وسیم کلرو کو پراجیکٹ انچارچ مقر ر کیا ہے جو زیتوں کی کاشت کے سلسلے میں کاشتکاروں اورپروسیسنگ پلانٹ لگانے والے کی رہنمائی اور معاونت فراہم کرینگے۔