افسر شاہی میونسپل ملازمین کے مسائل حل نہیں کرنا چاہتی ، جلیل بلوچ

160

 

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)جب تک ٹریژری سے تنخوائیں جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا کراچی سے کشمور ہڑتال اور دھرنا جاری رہے گا۔ان خیالات کااظہار میونسپل کمیٹی ورکر یونین کے رہنما جلیل بلوچ، محمد اقبال شاہ، کامران قائم خانی اور دیگر نے چوتھے روز سے جاری احتجاجی دھرنے کے دوران میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ائر کنڈیشن گاڑیوں اور دفتروں میں بیٹھے افسران کو ملازمین کی کوئی فکر نہیں سمجھ نہیں آتی آخر ٹریژری سے تنخواہیں جاری کرنے میں کیا قباحت ہے؟ آخر حکومت کو ہمارا جائز مطالبہ ماننے میں اعتراض کیا ہے افسر شاہی نہیں چاہتی کے ملازمین کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں افسران ملازمین کو ڈرانا دھمکنا بند کریں۔ 4دن سے کراچی سے کشمور تک تمام بلدیاتی اُمور بند ہیں اور نوٹیفیکشن کی منظوری تک تمام دفاتر اور کام بند رہے گا، افسر شاہی بلدیاتی اداروں کو لوٹ کھسوٹ کر کے کھارہی ہے اپنے جائز مطالبہ سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہمیں بتائیں کونسی جیل جانا ہے ہم خود چلیں جائیں لیکن ملازمین کے حقوق کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کام چھوڑ ہڑتال کے عمل کو تاحال مکمل طور پر پرامن رکھا گیا ہے۔ کسی شعبے کو زبردستی بند نہیںکیاگیا اور ملازمین نے جذبات کو قابو میں رکھا کیونکہ تمام بلدیاتی ملازمین کے مطالبات یکساں ہیں وقت پر تنخواہوں، پنشن، واجبات کی ادائیگی ہر ملازم کا بنیادی حق ہے لیکن بلدیاتی ملازمین اس حق سے محروم ہیں۔