جھڈو، احساس کفالت سینٹر پر ڈیوائس ایجنٹ کا راج

252

 

جھڈو(نمائندہ جسارت) اکلوتے احساس کفالت سینٹرپر ڈیوائس ایجنٹ، بھتا مافیا کا راج ، ڈیوائس ایجنٹ غیر قانونی طور پر مستحق خواتین سے فی کارڈ 1000 روپے کی ناجائز کٹوتی کرکے لوٹ مار کرنے میں مصروف ہیں، جبکہ احساس کفالت سینٹر پر تعلقہ انتظامیہ کا کوئی وجود نظر نہیں آتا اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، متاثرہ خواتین کا ناجائز کٹوتی پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج ،ناجائز کٹوتی میں ملوث ڈیوائس ایجنٹوں اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ، صغیر کالونی کے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں قائم احساس کفالت سینٹر میں ڈیوائس ایجنٹوں اور مافیا کا مکمل راج جاری ہے ، جبکہ احساس کفالت سینٹرز میں جاری سر عام کرپشن اور لوٹ مار پر تعلقہ انتظامیہ مکمل طور پر خاموش اور غائب ہے، ناجائز کٹوتی کے خلاف احتجاج کر نے والی مستحق خواتین کو ڈیوائس ایجنٹوں کی جانب سے دانستہ طور پر تاخیری حربے اختیار کرکے ڈیوائس پر سگنل نہ ہونے کا بہانہ بنا کر رقوم دینے سے گریز کرکے پریشان کیا جارہا ہے جبکہ انتظامیہ کی نااہلی سے احساس کفالت سینٹر پر خواتین کا رش رہتا ہے، تمام صورتحال میں تعلقہ انتظامیہ مکمل طور پر لاتعلقی اختیار کیے ہوئے ہے، ناجائز کٹوتی اور انتظامیہ کی لاتعلقی کی وجہ سے ہزاروں مستحق خواتین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے، متاثرہ خواتین نے اعلیٰ حکام سے احساس کفالت سینٹرز پر جاری کرپشن کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے