وزیراعلیٰ سندھ نرسوں کے مطالبات فوری تسلیم کریں‘ اسدا للہ بھٹو

294

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ینگ نرسز ایسو سی ایشن سندھ کی ہڑ تال سے مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں وزیر اعلیٰ سندھ نرسز کے مطالبات کو فورا تسلیم کرے۔ ینگ نرسزایسو سی ایشن سندھ کے ہڑتالی کیمپ کا اسد اللہ بھٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے دورہ کیا اور ان کے مطالبات ومسائل پر تبادل خیال کیا۔ہڑ تالی نرسوں سے خطاب کرتے ہوئے اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ نرسنگ کے پیشہ سے وابستہ مرد وخواتین نے اپنی جانوں پر کھیل کے مریضوں کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے اپنی جان پر کھیل کر انسانیت کی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس وقت نرسنگ شعبہ سے تعلق رکھنے والے کئی دنوں سے کراچی پریس کلب پر ہڑتال کیمپ لگا کر اپنے مطالبات کی پر امن جدوجہد کر رہے ہیں۔ہسپتالوں میں نرسوں کی غیر موجودگی کی وجہ سے مریضوں کے لیے مسائل پیدا ہوگئے ہیں اور ان کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔لہٰذا حکومت کا فرض ہے کہ وہ فوری طور پر ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ سے مذاکرات کر کے نرسوں کے مسائل کو فوراحل کرے۔