سونے کی فی تولہ قیمت میں 850روپے اضافہ

234

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 9ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1777 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت850روپے اضافے سے 1 لاکھ 23 ہزار 650 اوردس گرام سونے کی قیمت729روپے اضافہ سے 1لاکھ6ہزار10 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1460 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔