موٹر سائیکل لفٹر اور رہزنوں سمیت 20 ملزم گرفتار

199

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں گٹکاماوا و منشیار فروش،رہزن ، موٹر سائیکل لفٹرز اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 14 ملزمان کوگرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات اورتیار گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔ ادھر تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان عمران اور مجاہد کو گرفتار کر کے 75 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی، چرس کوئٹہ سے کراچی لائی گئی تھی۔ کلری پولیس نے رہزنی میں ملوث ملزم محمد عمر ولد عبدالغنی اور گٹکا ماوا فروش سمیر کوگرفتارکرلیا۔ جیکسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش افتخار ولد مسکین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے منشیات ، بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔بلدیہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں کاروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان محمد جاوید ولد محمد علی اور محمد نواز ولد اللہ بخش کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک غیرقانونی پستول اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ ملزمان نے بلدیہ، سائٹ،ڈویژن کے علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ الزام نمبر 214/21 بجرم دفعہ 23(1)A,درج کیا گیاہے۔