حادثات و واقعات میں غیر ملکی سمیت 11 افراد جاں بحق

386

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات کے دوران غیر ملکی سمیت11افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میںخواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق حبیب بینک چورنگی کے قریب ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 50سالہ مقبول احمد ولد محمد عیسیٰ جاں بحق ہوگیا۔ پورٹ قاسم بحری جہاز سے فلپائنی کپتان 48سالہ رول ۔اے،بیگا کی دو دن پرانی لاش ملی ، موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔گلشن اقبال ارود یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں 40 سالہ گل شیر ولد حیات جاں بحق ہوگیا ۔منگھوپیر مدینہ کالونی میں ٹریفک حادثے میں 50سالہ زرین خان ولد تاج محمد خان جاںبحق ہوگیا ،ادھر اسٹیل ٹاؤ ن اسٹیل ملز چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں30سالہ راہگیرجاں بحق ہوگیا۔سپر ہائی وے کے قریب تیز رفتار ٹرک نے ایک موٹرسائیکل کو روند دیا جس کے نتیجے میںموٹر سائیکل سوار 35سالہ شاہد جاں بحق ہوگیا۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، محمود آباد ستارہ بیکری کے قریب ٹریفک حادثے میں 45سالہ شوکت سلیم ولد احمد دین جاں بحق ہوگیا۔ ڈیفنس فیز 4 میں یثرب امام بارگاہ کے قریب ٹریفک حادثے میں19سالہ ولید احمد ولد شیر بہادر جاں بحق ہوگیا۔سپرہائی وے افغان بستی میں جھاڑیوں سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد۔کورنگی ناصر کالونی میںٹریفک حادثہ ،2افرادجاںبحق۔ اختر کالونی میں ملزم یاسر اپنی سابقہ بیوی 27سالہ ثناء اور 45سالہ شازیہ زوجہ علی خان پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔ احسن آباد چوک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 50سالہ محمودہ زوجہ ثناء اللہ زخمی ہوگئی ۔سپر مارکیٹ تھانے کی حدود لیاقت آباد جھنڈا چوک کے قریب دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ کو بجھانے کی کوشش میں دکان کے مالک احسان سمیت 2افراد جھلس گئے۔حسن بروہی گوٹھ میںلوٹ مار اور فائرنگ کے واقعہ میں 30سالہ زکریا ولد غلام رسول شدید زخمی ہوگیا۔مدینہ کالونی تھانے کی حدود بلدیہ چاندنی چوک 24کی مارکیٹ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 35سالہ نعمت ولد نور محمد زخمی ہوگیا ۔