صوبے میں کورونا سے کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا، وزیراعلیٰ

196

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 214 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2195 افراد صحت یاب ہوئے اور کسی کا انتقال نہیں ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13980 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 214 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 1.5 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی بھی مریض اس وبا کا شکار نہیں ہوا۔ اموات کی مجموعی تعداد 7622 ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 6770528 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور475160 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2195 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جس سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 462657 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 97.3 فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت 6881 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 6676 گھروں میں، 15 آئسولیشن سینٹرز میں اور 190 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 185 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 16 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔