الخدمت اور شعبہ فارمیسی جامعہ کراچی کے درمیان معاہدہ

342

کر اچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت اور جامعہ کراچی کے فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ فارما سیو ٹیکل سائنسز کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگیا ،جس کی خصوصی تقریب جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف فارمیسی میں منعقد ہو ئی ۔الخدمت کی جانب سے ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی اور جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ فارما سیو ٹیکل سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر فیاض( ایچ ایم وید ) نے معاہدے پر دستخط کیے ۔ معاہدے کے مطابق الخدمت کا شعبہ فارمیسی سال بھر میں ہونے والے ’’ فارمیسی انٹرن شپ پروگرام‘‘ میں فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ فارما سیو ٹیکل سائنسز کے طلبہ وطالبات کو شرکت کے مواقع فراہم کر ے گا ۔ پروگرام کے تحت طلبہ وطالبات کو نہ صرف فارمیسی، کمپاؤنڈنگ ،مارکیٹنگ کے ساتھ انڈسٹریز کے دورے کروائے گی بلکہ اپنے اسپتالوں میں خدمات کے مواقع بھی فراہم کرے گی ۔تقریب میں الخدمت کے شعبہ فارمیسی سروسز کی منیجر شاہینہ شجاعت، فیکلٹی آف فارمیسی کے پروفیسر ڈاکٹر اقبال اظہر ، ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عیاد نعیم محمد ودیگر موجود تھے ۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ فارما سیو ٹیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فیاض( ایچ ایم وید)نے کہاکہ صحت کے شعبے میں الخدمت کی کاوشیں لائق تحسین ہیں،انٹرن شپ پروگرام طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں معاون ثابت ہو گا ۔