حکمراں اردو کے نفاذمیں سنجیدہ نہیں ہیں،حامد اسلام خان

247

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اردو نے پوری قوم کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے۔ دستور پاکستان کے تحت اردو کو فوری طور پر نافذ کیا جانا چاہیے۔پاکستان کے حکمراں اور نوکر شاہی اردو کے نفاذ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ۔حکمراں اردو کے نفاذمیں سنجیدہ نہیں ہیں،تحریک نفاذاردو نے پاکستان میں اردوکے نفاذ کے لیے عملی طور پر کام کیا ہے۔یہ بات عالمی اردو مرکز جدہ کے سیکرٹری حامد اسلام خان نے اپنے دورہ امریکا اور کینیڈاسے واپسی کے موقع پر تحریک نفاذ اردو کراچی کے صدر محمد قاسم جمال کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔