مہنگائی نے محنت کشوں کودیوارسے لگادیا،شمس سواتی

182

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،غربت بے روزگاری نے محنت کشوں کو دیوار سے لگا دیا ہے لوگ خود کشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں حکمراں سب اچھا ہے کا راگ لاپ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی نااہل حکومت نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے ۔نیشنل لیبر فیڈریشن نے پاکستان کی نظریات کی حفاظت کی ہے۔این ایل ایف محنت کشوں کی قوت کے ذریعے پاکستان میں اسلامی انقلاب برپا کرے گی۔اسلام کا عادلانہ نظام ہی پاکستان کو بحران سے نکال سکتا ہے ۔یہ بات نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے کراچی میں لکی مال سے بے روزگار نوجوان اور ٹی وی چینل کے سابق کیمرہ مین کی خودکشیوں کے واقعات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہی ۔