ڈالر کی قدر 177روپے سے تجاوز کر گئی

241

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک میں ایک بار پھر ڈالر کی قدر 176روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 177روپے سے تجاوز کر گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1.20روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید175.20روپے سے بڑھ کر176.40روپے اور قیمت فروخت 175.30روپے سے بڑھ کر176.50روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر1.30روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176روپے سے بڑھ کر177.30روپے اور قیمت فروخت176.50روپے سے بڑھ کر177.80روپے پر جا پہنچی۔