وزیر اعظم برآمدی صنعتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا نوٹس لیں

142

کراچی(کامرس رپورٹر)ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل فورم نے وزیر اعظم عمران خان سے کراچی کی برآمدی صنعتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا فوری نوٹس لیںصنعتکاروں کا مطالبہ کردیا۔چیئرمین، پاکستان اپیرل فورم اور چیف کوآرڈینیٹر، ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر محمد جاوید بلوانی سمیت چیئرمین پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن عبدالرحمن، چیئرمین پاکستان نٹ ویئر اینڈ سویٹر ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کامران چاندنا، چیئرمین پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن شیخ شفیق جھوک والا، چیئرمین پاکستان ڈینم مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آصف ریاض ٹاٹا، چیئرمین ٹاول مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کاشف مہتاب چائولہ ، چیئرمین پاکستان کلاتھ مرچنٹس ایسوسی ایشن محمد شعیب سونیجا، چیئرمین پاکستان بیڈ ویئر ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آصف جاوید، چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن محمد اشرف اورسابق چیئرمین پاکستان کاٹن فیشن اپیرئل مینوفیکچررزاینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن خواجہ عثمان نے مشترکہ طور پر اپنے مطالبے میں کہا ہے کہ کراچی کی ایکسپورٹ انڈسٹریز جس کا قومی برآمدات میں 57 فیصد حصہ ہے۔