کورونا ویرینٹ اومی کرون ،سندھ میں پیر سے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تیاری

639

کراچی:کورونا وائرس کی نئی لہر اومی کرون کے خدشات کے پیش نظرسندھ میں پیر سے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے ، بازار بھی صبح 8بجے سے شام 6بجےتک کھولنے کے لئے تجاویز بھی زیر غورہے۔

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی نئی لہر اومی کرون کے خدشات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے جمعہ 3دسمبر کو ایک اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں پیر 6دسمبر2021سے 15جنوری2022تک سندھ کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیاجائے گا،جبکہ بازار صبح 8بجے سے شام 6بجے تک کھولنے کےلئے حکمت عملی بنالی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں سندھ کا محکمہ صحت بھی حرکت میں آگیا کورونا وائرس کی نئی لہر ویرینٹ اومی کرون کے خدشہ کے پیش نظر بیرون ممالک خصوصاً جنوبی افریقہ سےآنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ  کیاگیا ہے۔