اومی کرون، جنوبی افریقہ و ہمسایہ ممالک پر سفری پابندیاں غیر منصفانہ ہیں 

317

  سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے جنوبی افریقہ اوراس کے ہمسایہ ممالک پر سفری پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اومی کرون کے باعث خاص ممالک پر سفری پابندیاں غیر منصفانہ ہیں، انہوں نے کہا کہ وائرس سرحد یں نہیں دیکھتا، سفری پابندیاں غیر موثر ثابت ہوں گی۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ  نے کہا  کہ سفری پابندیوں کی بجائے مسافروں کی کورونا ٹیسٹنگ کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ کورونا کی نئی مہلک قسم اومی کرون امریکہ بھی پہنچ گئی ہے جہاں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹس بھی مندی کا شکار ہو گئیں۔ ڈاجونز میں 460 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، ایس اینڈ پی 500 کے شیئرز ایک اعشاریہ دو فیصد، نصداق کمپوزٹ انڈیکس ایک اعشاریہ آٹھ فیصد گر گئی۔