میرپور:ہلال احمرکے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

511

میرپور:ہلال احمر پاکستان کی جانب سے پولیس ٹریننگ کالج میرپور میں زیر تربیت لوئر کلاس کورس کے 115 ٹرینرز کے لیے دو روزہ فرسٹ ایڈ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

کورس کے اختتام پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپور چوہدری سجاد حسین نے شرکاء کورس سے خطاب کیا اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔اس موقع پر ہلال احمر کے والنٹیرزذمہ دارن نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کو پولیس ٹریننگ کالج میرپور کے لیے فرسٹ ایڈ باکس بھی پیش کیا۔