عرفان مہر کا قتل سندھ حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے، قادرمگسی

290

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی،جام عبدالفتاح سمیجو، گلزار سومرو ودیگر نے کراچی میں سندھ بارکونسل کے سیکرٹری عرفان مہر کے قتل پر افسوس کااظہار اور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹارگٹ کلنگ سندھ حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے،حکومت کی ذمے د اری ہے کہ وہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کرے ،سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، سندھ بھر میں بدامنی کی آگ حکومت کے دعوؤں کا پول کھول رہی ہے جو حکومت شہریوں کی جان ومال کی حفاظت نہیں کرسکتی اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ عرفان مہر کا قتل عام نہیں ہے اس کے پیچھے ایک خطرناک سازش پوشیدہ ہے حکومت فوری طو رپر قاتلوں کو گرفتار کرکے عوام کے سامنے لائے ،قتل کی ہرپہلو سے شفاف تحقیقات کرائی جائے ۔