پاک سرزمین پارٹی نے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کو چیلنج کردیا

142

کراچی (آن لائن) پاک سرزمین پارٹی نے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ اس حوالے سے مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ریاست پاکستان کے خلاف کام کررہی ہے۔ آصف زرداری اور بلاول زرداری کی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کے 1973 کے آئین کو عملاً نہیں مانتی۔ پیپلز پارٹی نے اہلیانِ کراچی کی تزلیل کی خاطر بلدیاتی اداروں سے تمام ادارے اور اختیارات چھین کر میئر کو پبلک ٹوائلٹس کا انچارج بنا دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کا مجوزہ بلدیاتی نظام آئین کے آرٹیکل 7، 8، 32 اور 140A کی صریح خلاف ورزی ہے اور جمہوری تاریخ پر بدنما داغ ہے۔ اگر یہ بل قانون بنا تو کراچی سے جو طوفان اٹھے گا وہ خاکم بدہن پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے خطرے کا باعث بنے گا۔ گزشتہ ایک ہفتے میں جن 3 نوجوانوں نے کراچی میں بے روزگاری کے باعث خود کشی کی ہے انکا خون حکمرانوں کے سر پر ہے۔