بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال سے کراچی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

213

کراچی(نمائندہ جسارت)بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں گندگی اورکچرے کے ڈھیر بدستور موجود ہیں۔ تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف سینیٹری ورکرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے، ورکرز فیڈریشن اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال کے باعث جہاں کراچی میں صورتحال انتہائی خراب ہے وہیں حیدرآباد ، سکھر ،لاڑکانہ، نواب شاہ اور سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی صفائی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ بلدیاتی ملازمین کی جانب سے آڈیٹر جنرل آف سندھ سے تنخواہیں دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔