حیدرآباد، نوشین کاظمی کی مبینہ خود کشی کے خلاف مظاہرہ

331

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پروگریسو اسٹوڈنٹس فیڈریشن حیدرآباد کی جانب سے چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں طالبہ ڈاکٹر نوشین کاظمی کی مبینہ خود کشی کے خلاف پریس کلب کے سامنے دریا خان چانڈیو، سنجھا چنا، انصار بڑو، ایس یو پی کے رہنما غطار چانڈیو ودیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں طلبہ وطالبات نے بھی شرکت کی۔ انہوںنے کہاکہ نائلہ رند، ڈاکٹر نمرتا کے بعد ڈاکٹر نوشین کاظمی کی تعلیمی ادارے سے لاش ملنا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس سے بھی زیادہ قابل افسوس عمل یہ ہے کہ ہر واقعے کی تحقیقات کرائے بغیر اس کو خود کشی قرار دے کر دبا دیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ یونیورسٹی جام شورو میں طلبہ کی جانب سے ثقافتی دن منانے کی پاداش میں شوکاز نوٹس اور زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں طلبہ پر ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت کرتا ہوں۔