ٹنڈوالٰہیار،اخباری صنعت کا بحران ،اخبار فروش مشکلار کا شکار

339

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)اخبار ی صنعت کے بحران کے سبب جہاں اخبار فر وش اپنا کام چھوڑ کر نیا کام تلاش کر رہے ہیں وہیں اخبار مالکان بھی اخباری صنعت کے بحران کے سبب شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ،اخبار ایجنٹ بھی اس کاروبار سے تنگ آکر عمر بھر کی محنت و مشقت چھوڑ نے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ ٹنڈوالہیار میں 30 سالوں سے اخبار ی صنعت سے جڑے رہنے والے اخبار ایجنٹ نے اخبارات کی سر کولیشن کی مسلسل کمی کے سبب ایجنٹ شپ چھوڑ کر فیلڈ کو الوداع کہہ دیا۔ ٹنڈوالہیار کی اخبار فر وش یو نین کے صدر عمران خانزادہ کی جانب سے انہیں الوداعی پارٹی دی، جس میں درجنوںا خبار فر وشوں سمیت صحافیوں اور ایجنٹ حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر روزنامہ امت اور ایکسپریس کے ایجنٹ عبدالطیف قائم خانی نے کہا کہ میں نے زند گی کے 30 سال اخباری صنعت کو دیے ہیں ایک وقت ہوتا تھا جب عوام اخبار کو لائن لگاکر خریدتے تھے لیکن آج اخباری صنعت مکمل بحران کے سبب جہاں مالکان نے اخبارات کے صفحات کو کم کیا ہے وہیں اخبار مالکان اخبارات کو پی ڈی ایف میں لاکر صنعت تباہ کر نے میں اپنا کر دار ادا کر رہے ہیں، جبکہ یونین کے صدر عمران خانزادہ ، سید بشیر شاہ، عبدالوحید سموں نے کہا کہ آج افسوس ہو رہا ہے کہ ہمارا 30 سال سے ساتھ دینے والا اچھا انسان ہمیں چھوڑ کر جا رہا ہے، اخباری مالکان اور حکومت اس صنعت کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کر کریں، جبکہ صحافی مستجاب الرحمان اور عبدالحمید عباسی نے کہا کہ اخباری صنعت کی تباہی کی یہ واضح نشانی ہے کہ آج اس کے ورکر انھیں چھوڑ کر اپنا نیا کاروبا ر کی تلاش کر رہے ہیں میڈ یا ہائوس سے اسٹاف کو نکالنے کے بعد اخبار فر وشوں کی جانب سے کم اُجرت ہو نے کے سبب اخبار کی فیلڈ کو چھوڑنا اور اب ایجنٹ بھی اس فیلڈ کو خیر باد کہہ رہے ہیں حکومت اور اخبار مالکان اس صنعت کو بچانے کے لیے ایک صف پر کھڑے ہوں۔