سیرت النبیﷺ پر مکمل عمل کے بغیر کامیابی کا تصور نہیں کیا جاسکتا

162

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مزدور اللہ کا دوست، ٍملک کی قوت اور معاشرے کی شان ہیں۔ ریلوے ورکشاپس کے مزدوروں کے حقوق کیلیے پریم یونین کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ سیرت النبیﷺ پر مکمل عمل کے بغیر دنیاوی اور آخری کامیابی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سگنل شاپ پریم یونین کے زیر اہتمام ورکر کنونشن اور سیر ت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کانفرنس میں محمد ارشد، مشتاق خان ، ارشد کاکٹر، ظہیر خان، محمد عامر و دیگر عہدیداران و ذمے داران موجود ہیں۔ اس موقع پر مرکزی صدر پریم یونین ورکشاپس پاکستان چودھری محمود الاحد نے بھی خطاب کیا۔ ورکر کنونشن میں پریم یونین ورکشاپس کے عہدیداران و ذمہ داران محمد ارشد، مشتاق خان ، ارشد کاکٹر، ظہیر خان، محمد عامر سمیت بڑی تعداد میں ورکرز نے شرکت کی۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ مزدور ملکی ترقی اور خوشحالی میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی قوت ملک کو مضبوط بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہے۔ مزدوروں کے حقوق کے لیے پریم یونین کے عہدیداران و ذمہ داران قرآن و سنت کے مطابق اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں۔ اس موقع پر صدر پریم یونین ورکشاپ پاکستان چودھری محمود الاحد سیرت النبی ﷺ ورکرز کنونشن و سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریم یونین ورکشاپس پاکستان اپنے مطالبات سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹ گی۔ ہم پوری قوت کے ساتھ ریلوے میں نجکاری اور ڈاون سائزنگ کی عمل کو رکوایا جائے۔ مہنگائی الائونس دیا جائے۔ ٹی ایل اے اور پی ایم اے کے ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ اپ گریڈیشن فی الفور کی جائے۔ خالی ہونے والی اسامیوں پر فی الفور بھرتیاں کی جائیں۔ ریلوے کے اسکولوں اور اسپتالوں کی نجکاری کو فی الفور ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ورکشاپس میں ریفرنڈم کروا کر مزدوروں کے نمائندے منتخب کرنے کا موقع دیا جائے۔