کندھکوٹ، میونسپل کمیٹی کے ٹی ایم او کیخلاف طلبہ کا احتجاج

140

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ میونسپل کمیٹی کے ٹی ایم او کے خلاف طلبہ اور اساتذہ کا احتجاج، کندھ کوٹ میونسپل کمیٹی کی نااہلی کے باعث شہری۔ مہران ہائی اسکول کے اساتذہ اور طلبہ کا سراپا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ گورنمنٹ سیکنڈری مہران ہائی اسکول کے باہر روڈ ایک تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ۔اساتذہ کا کہنا تھا کہ پانچ سو سے زائد طلبہ ہیں جو تالاب سے گزر کر یہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ نااہل ٹی ایم او اپنے عملے کو ویزے پر رکھ کر شہر کو گندگی میں تبدیل کر دیا ہے۔ کئی بار ڈپٹی کمشنر کشمور اور دیگر انتظامیہ کو شکایتیں کی ہیں لیکن کوئی پیشرفت نہیں کی گئی ہے۔ گورنمنٹ مہران سیکنڈری ایک قدیمی اسکول ہے لیکن میونسپل کمیٹی کی نااہلی کی وجہ سے ہمیں گندگی اور سیوریج کے گندے پانی میں مجبوراً بچوں کو تعلیم دینی پڑ رہی ہے ۔مظاہرین نے بلدیاتی سیکرٹری،وزیر اعلی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے میونسپل کمیٹی کے نااہل ٹی ایم کے خلاف نوٹس لے کر فل فور کندھکوٹ سے ہٹا کر گندگی سے نجات دینے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔