ٹنڈومحمد خان ،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،6 گرفتار

259

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)پولیس کی جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ، 6 ملزمان گرفتار ، 2460 مین پوریاں ، 70 لیٹر دیسی شراب برآمد ، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد بلوچ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، ایس ایچ او سٹی ٹنڈومحمدخان کی دوران گشت حسین خان لغاری روڈ پر کارروائی ، ایک مین پوری سپلائر معشوق سمیجو گرفتار ، جس کے قبضے سے 2010 عدد مین پڑیاں برآمد ، منشیات ایکٹ کے تحت سٹی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ۔ مویا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی دوران گشت ونگائی لنک روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مین پوری سپلائر ملزم سالار عرف سلیم رند کو گرفتار کر لیا ، جس کے قبضے سے 450 مین پوریاں برآمد کرتے ہوئے مویا پولیس اسٹیشن میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بلڑی شاہ کریم پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے دوران گشت گاؤں حاجی عرس سٹھیو پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شراب فروش ملزم محمد ولد رحیم ڈنو انعامی کو گرفتار کر لیا ، جس کے قبضے سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے تھانہ بلڑی شاہ کریم پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ آبادگار کے ایس ایچ او نے دوران گشت نزدیک پیر کی موری ہالیپوٹو موری پر دو الگ الگ کارروائیوں کرتے ہوئے 2 شراب فروش ملزم مکیش سورنگ ، راجو ولد اکبر ہالیپوٹو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے تھانہ آبادگار پر منشیات ایکٹ کے تحت 2 الگ الگ مقدمہ درج کر لیے ، ایس ایچ او تھانہ شیخ بھرکیو کی دوران تفتیش ایک ملزم کارو عرف بکھاری ٹھاکر کو 20 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کر لیا ، ملزم شیخ بھرکیو پولیس کو کرائم نمبر U/S 379 PPC 10/2021میں مطلوب تھا ، ملزم کیخلاف تھانہ شیخ بھرکیو میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔